روزانہ کی محفوظ شدہ تحاریر : 7 مئی, 2019

خاندانی مسائل میں الجھے شعیب ملک کب ٹیم جوائن کرینگے؟

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ شعیب ملک جمعرات کو ٹیم کو ساؤتھمٹپن میں جوائن کریں گے اور دوسرے ون ڈے کی سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم شعیب ملک کے معاملے پر مکمل راز داری کا مظاہرہ کررہی ہے اور وہ ٹیم منیجر طلعت علی ملک کے بجائے ہیڈ کوچ مکی آرتھر ...

مزید پڑھیں »

عبدالحمید کھتری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ‘ڈی ایس اے کو فائنل کا ٹکٹ مل گیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زونIIIکے زیر اہتمام عبدالحمید کھتری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈی ایس اے سی سی نے مضبوط حریف لائنز ایریا کو 53رنز سے شکست دے کر حیران کن کامیابی حاصل کرکے شمیل سی سی کے ہمراہ فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کرلی۔ فائنل کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائیگا۔نجیب لالی نے فاتح ...

مزید پڑھیں »

ماڈرن جیم خانہ کی فضل محمود نیشنل کلب چمپئن شپ کے فائنل میں نشست کنفرم

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ماڈرن جیم خانہ نے دوسرا فضل محمود نیشنل کلب چمپئن شپ ، کے سی سی اے زونIVکے فائنل میں اپنی نشست کو محفوظ بنالیا جب انہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں برائٹ سی سی کیخلاف 60رنز کی کامیابی کے ساتھ فائنل کا ٹکٹ حاصل کیا جہاں ان کا مقابلہ پاک جیم خانہ سے ہوگا جو پہلے سیمی ...

مزید پڑھیں »

محمد علی کرکٹ‘ منٹگمری جیم خانہ‘ الرحمن سی سی اور پاک فلیگ فتح سے ہمکنار

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) منصورہ اسپورٹس، کے سی سی اے زونIIکے زیر اہتمام جاری محمد علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ منٹگمری جیم خانہ نے فیوچر پرفیکٹ کو 85رنز سے ٹھکانے لگایا۔الرحمن سی سی نے منصورہ کولٹس کیخلاف 8وکٹوں کی آسان فتح اپنے نام کی۔ پاک فلیگ کو صبیح احمد کی سنچری کی بدولت نیو سنگم کو ...

مزید پڑھیں »

عمران فرحت شاہد آفریدی کی اصلیت سامنے لے آئے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں کرکٹرز پر تنقید کی تو ساتھی کرکٹر عمران فرحت نے بھی شاہد آفریدی کے خلاف بیان داغ دیا۔عمران فرحت کہتے ہیں ملک میں کرکٹ کی خرابی کے ذمہ دار شاہد آفریدی ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ 10 سال سے پاکستان کی کرکٹ کس نے خراب کی ؟ اس ...

مزید پڑھیں »

آئندہ چار برس میں قومی ہاکی ٹیم ٹاپ 10میں شامل ہو گی،نئے سیکرٹری کا عزم

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) ہاکی کو عروج پر لانے کے لیے نو منتخب سیکرٹری آصف باجوہ نے کمر کس لی۔ قومی کھیل کو بہتر کرنے کے لیے پلاننگ، اولمپینز اور حکومت سے مدد مانگ لی۔ آئندہ 4 برسوں میں ٹاپ 10 میں جگہ بنانے کا عزم کا اظہار کر دیا۔ہاکی فیڈریشن کے نو منتخب سیکرٹری آصف باجوہ کا پریس کانفرنس کے ...

مزید پڑھیں »

باکسنگ مڈل ویٹ ورلڈ ٹائٹل کے لیے کینیلو الویرز نے جیکبز کو ناکوں چنے چبوا دیئے

لاس ویگس(سپورٹس لنک رپورٹ) باکسنگ مڈل ویٹ ورلڈ ٹائٹل کے لیے کینیلو الویرز نے جیکبز کو ناکوں چنے چبوا دیئے، جیت کا فیصلہ ریفریز نے کیا۔لاس ویگس کے باکسنگ ارینا میں تگڑا مقابلہ ہوا۔ مڈل ویٹ ورلڈ ٹائٹل کے لیے کینیلو الویرز اور ڈینئل آمنے سامنے آئے۔ ڈبلیو بی سی اور ڈبلیو بی اے کے چیمپئن الویرز نے برتری دکھائی۔باؤٹ ...

مزید پڑھیں »

ماسٹرز ٹورنامنٹ میں کامیابی، ٹائیگر ووڈز کو امریکی صدارتی تمغہ آزادی مل گیا

واشنگٹن(سپورٹس لنک رپورٹ) دنیا کے مشہور گالفر ٹائیگر ووڈز کی ماسٹرز ٹورنامنٹ میں کامیابی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں صدارتی تمغہ آزادی سے نوازا اور ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’صرف جیت اور جیت‘غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گالفر ٹائیگر ووڈز کو مبارکباد دی اور کہا ...

مزید پڑھیں »

پاک انگلینڈ ون ڈے میچز،انگلینڈ کو پاکستان پر سبقت

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دنیا کی مختلف کرکٹ گراؤنڈز میں ہونے والے ون ڈے میچز میں جیت کے حوالے سے انگلینڈ کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین اب تک 82 میچز کھیلے گئے، جس میں پاکستان کی ٹیم نے 31 میچز جیتے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم نے 49 ون ڈے میچز جیتے اور دو ...

مزید پڑھیں »

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج اوول میں کھیلا جائیگا

لاہور ( سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج ( بدھ ) اوول میں کھیلا جائے گا جبکہ لندن کی فضاؤں پر سیاہ بادلوں کا راج ہے جس کے باعث میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق کارڈف میں کھیلے گئے واحد ...

مزید پڑھیں »
error: Content is protected !!