آئندہ چار برس میں قومی ہاکی ٹیم ٹاپ 10میں شامل ہو گی،نئے سیکرٹری کا عزم

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) ہاکی کو عروج پر لانے کے لیے نو منتخب سیکرٹری آصف باجوہ نے کمر کس لی۔ قومی کھیل کو بہتر کرنے کے لیے پلاننگ، اولمپینز اور حکومت سے مدد مانگ لی۔ آئندہ 4 برسوں میں ٹاپ 10 میں جگہ بنانے کا عزم کا اظہار کر دیا۔ہاکی فیڈریشن کے نو منتخب سیکرٹری آصف باجوہ کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ ہاکی کو عروج پر لانا چند دنوں کی بات نہیں ہے۔ بہتری کیلئے درست سمت اختیار کرنیکی ضرورت ہے۔ پاکستان ہاکی لڑکھڑا رہی ہے گہرائی میں جا چکی ہے، ٹھیک کرنا چند دنوں کی بات نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر جو اعتماد کیا گیا ہے کہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ آئندہ 4 برسوں میں پہلے ٹاپ 10 پھر ٹاپ فور میں جگہ بنانا ہمارا ٹارگٹ ہے۔ کوشش کروں گا تمام سٹیک ہولڈرز اور ہاکی اولمپیئنز کو اعتماد میں لوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہاکی میں ہمارا ماضی شاندار رہا ہے ہم 4 ورلڈ کپ، 3 اولمپکس سمیت کئی میگا ایونٹس جیت چکے ہیں اور آئندہ بھی ہاکی کے میدانوں سے خوشی کی خبر ہی آئے گی ۔ ابتدائی طور پر ہاکی کی بہتری کےلئے ان کا چار نکاتی ایجنڈا ہے اور بعد میں ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد اپنا مکمل پلان دوں گاآصف باجوہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کے سابقہ 6 سالہ دور میں پی ایچ ایف کو وفاق کی جانب سے 47 کروڑ روپے ملے اور ہاکی کی بہتری کیلئے خرچ کئے گئے۔ تمام کھلاڑیوں، کوچز اور دیگر سٹاف کو سنٹرل کنٹریکٹ دیئے گئے تھے۔ باجوہ نے بتایا کہ وہ ایگزیکٹو بورڈ سے اپنے پلان کی منظوری کے بعد اولمپک اور ورلڈ کپ کو بھی اپنا ٹارگٹ بنائیں گے۔اس سے قبل دنیا نیوز سے خصوصی گفتگومیں صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہا کہ شہباز سینیر نے چند ماہ قبل استعفی دیا تھا جسے اس وقت قبول نہیں کیا تھا لیکن موجودہ صورتحال دیکھتے ہوےٴ اسے قبول کر لیا ہے۔

error: Content is protected !!