ماڈرن جیم خانہ کی فضل محمود نیشنل کلب چمپئن شپ کے فائنل میں نشست کنفرم

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ماڈرن جیم خانہ نے دوسرا فضل محمود نیشنل کلب چمپئن شپ ، کے سی سی اے زونIVکے فائنل میں اپنی نشست کو محفوظ بنالیا جب انہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں برائٹ سی سی کیخلاف 60رنز کی کامیابی کے ساتھ فائنل کا ٹکٹ حاصل کیا جہاں ان کا مقابلہ پاک جیم خانہ سے ہوگا جو پہلے سیمی فائنل میں ملیر جیم خانہ کی مضبوط ٹیم کو شکست دے کربرائٹ سی سی سے فائنل میں مدمقابل ہوگی۔پاک اسٹار گراؤنڈ پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ماڈرن جیم خانہ نے 34.5اوورز میں تمام وکٹوں پر 278رنز اسکور بورڈ کی زینت بنائے۔ میرافضل نے 9چوکے اور 2چھکوں کی مدد سے 80رنز اور سادات شاہ نے 10چوکے لگا کر 67رنز کی اننگز کھیلیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ پر 138رنز کی پارٹنر شپ لگائی۔ عمر خان نے 9چوکے اور3چھکے لگا کر 64رنز اسکور کئے۔ رائٹ آرم لیگ بریک بولر محمد ابرار اور سید محب الدین نے بالترتیب 30اور 56رنز کے عوض 4,4کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کا پروانہ تھمایا۔برائٹ سی سی کی جوابی اننگز مقررہ 35اوور ز میں 9وکٹوں پر 218رنز پر محدود ہوگئی۔ عدیل خان نے 80رنز کی زور دار اننگز میں 7چوکے اور4چھکے جڑے۔ بدرالحسن نے 45رنز میں 5چوکے اور ایک چھکا جبکہ عبدالرحمن کے 40رنز 6چوکوں کی مرہون منت تھے۔سید اختیار علی شاہ نے اپنی عمدہ بولنگ سے 35رنز پر 5حریف بازوں کو پویلین واپسی پر مجبور کیا۔ اختر علی نے 2کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔ ایمپائرز عزیز الرحمن اورنذیر بٹ جبکہ آفیشل اسکورر سید مستجب عالم تھے۔

error: Content is protected !!