انضمام الحق ٹیم کی دوسرے ون ڈے میچ میں شکست کے باوجود کارکردگی سے مطمئن

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے میچ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں انضمام الحق نے کہا کہ قومی ٹیم دوسرا ایک روزہ میچ جیت تو نہیں سکی مگر اس نے اچھی پرفارمنس دی ہے۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ نے بڑا ٹوٹل سیٹ کیا تھا ٹیم اگر جیت جاتی تو خوشی ہوتی۔چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ شاداب خان کی اب تک کی رپورٹس بہت مثبت ہیں،آئندہ چند روز میں اسپنر کے مزید ٹیسٹ ہوں گے۔انضمام الحق نے امید ظاہر کی کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 سے پہلے شاداب خان فٹ ہوجائیں گے۔آل رائونڈر محمد حفیظ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان میں ہی بولنگ اور بیٹنگ کا آغاز کردیا تھا،میری رپورٹس کے مطابق حفیظ فٹ ہیں۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کرچکےہیں،انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے 3 میچز باقی ہیں،کھلاڑیوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتےرہیں گے۔

error: Content is protected !!