میڈرڈ اوپن ،سیمی فائنل میں رافیل نڈال کو شکست کا سامنا

میڈرڈ (سپورٹس لنک رپورٹ)میڈرڈ کلے کورٹ ٹینس کے سیمی فائنل میں سُپر اسٹار رفائیل نڈال کو 20 سالہ سٹسیپاس نے تین سیٹ کے مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، فیصلہ کن معرکے میں اُن کا مقابلہ عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ سے ہوگا۔میڈرڈ میں جاری ایونٹ میں 20 سالہ سٹسیپاس نے مختصر کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کی، اُنہوں نے کلے کورٹ اسپیشلسٹ رفائیل نڈال کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد چھ چار، دو چھ اور چھ تین سے شکست دی ۔اس سے قبل دونوں کے درمیان جو تین مقابلےہوئے تھے اس میں سٹسیپاس اسپینش اسٹار کے خلاف ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکے تھے۔سٹسیپاس حالیہ دنوں میں ایک چیمپئن کھلاڑی کی حیثیت سے اُبھرے ہیں وہ 10 ماہ سے کم عرصے میں جوکووچ، فیڈرر اور نڈال کو شکست دے چکے ہیں۔میڈرڈ کلے کورٹ ٹینس میں اُن کا فیصلہ کن معرکہ عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کے ساتھ ہوگا۔

error: Content is protected !!