7واں کارپوریٹ ٹی ٹوئنٹی کپ‘ عمر ایسوسی ایٹس اور کے الیکٹرک فتح سے ہمکنار

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) عمر ایسوسی ایٹس اور کے الیکٹرک نے بالترتیب اسٹیٹ بینک کو 5وکٹوں اور مومن سیڈز کو 9وکٹوں سے شکست دے کر 7واں کارپوریٹ ٹی ٹوئنٹی کپ 2019میں فتح کو گلے لگایا۔ فاتح ٹیموں کے عمر اکمل اور خرم منظور کو مین آف دی میچ قرار دیا گی۔اسد شفیق اور عمیر یوسف کی عمدہ بیٹنگ‘مختار احمد اور رضوان حسین کی نصف سنچریاں رائیگاںگئیں۔ عمر ایسوسی ایٹس کے عمر اکمل اور کے الیکٹرک کے خرم منظور کو عمدہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ڈی ایچ اے اسپورٹس اسٹیڈیم (معین خان کرکٹ اکیڈمی) کی فلڈ لٹ میں اسٹیٹ بینک نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں پر 162رنز کی باری کھیلی جس میں 8چوکے اور ایک چھکا شامل تھا ۔رضوان حسین کی 53رنز کی اننگز 7چوکوں اور ایک چھکے سے مزین تھی۔اسرار اﷲنے 3چھکوں کی مدد سے 28رنز اسکور کئے۔ محمد عرفان نے 24رنز کے عوض 2کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔عمر ایسوسی ایٹس نے مطلوبہ ہدف 18.1اوورز میںحاصل کرلیا جب 5وکٹوں پر 166رنز کا فیگر اسکور بورڈ پر آویزاں کیا گیا۔عمر اکمل نے جارحانہ بیٹنگ کی اور 6چوکوں اور 4چوکے لگا کر 68رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح کو آسان بنادیا۔ کپتان اسد شفیق نے 47رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جو 3چھکوں اور3چوکوں سے سجی تھی۔سعود شکیل کے 24رنز 3چوکوںکے مرہون منت تھے۔تاج ولی، محمد الیاس، زاہد محمود اور اسرار اﷲ نے ایک ایک وکٹ باہم تقسیم کی۔دوسرے میچ میں مومن سیڈز نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں پر 133رنز سمیٹے۔ جاہد علی نے 2چوکے لگا کر 29رنز ، عثمان شاہ نے 2چھکوں اور2چوکوں کی مدد سے 26رنز اور اسامہ ظفر کی 26رنز کی اننگز 3چھکوں پر مشتمل تھی۔محمد عمران، محمد محسن اور حسن خان نے 2,2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔کے الیکٹرک نے مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ خرم منظور کی گنواکر فتح کویقینی بنالیا۔ خرم منظور نے 11چوکوں اور 4چھکوں سے سجی 84رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔ عمیر یوسف نے 3چوکے اور 2چھکے لگا کر ناقابل شکست 48رنز کا حصہ ڈالا۔ حیدر علی کو 26رنز پر حریف ٹیم کی واحد وکٹ ملی۔

error: Content is protected !!