خیبر پختونخواووشوایسوسی ایشن کا عید کے بعد انٹر کلب ووشوٹورنامنٹ منعقد کرانے کا فیصلہ

پشاور(سپورٹس لنک)رپورٹ)خیبر پختونخواووشو(کنگفو) ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اور مایہ ناز مارشل آرٹس کھلاڑی نجم اللہ صافی نے عیدالفطر کے بعد پشاور میں انٹر کلب ووشوچمپئن شپ منعقد کرانے کااعلان کیا۔یہ اعلان انہوںنے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ اس چمپئن شپ کی تیاری کیلئے پشاورکے مختلف کلبوں میں نمازعشاء کے بعد سحری تک کھلاڑیوں کی ٹریننگ سیشن جاری رہتی ہیں جہاں پر کوالیفائڈ کوچزانہیں ٹریننگ دے رہے ہیں،انکاکہناتھاکہ اسی طرح پشاور سمیت ملاکنڈ،سوات،دیر،کوہاٹ ،ڈی آئی خان،نوشہرہ،مردان،ایبٹ آباداور مانسہرہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میںبھی رمضان المبارک کے مہینے میں رات کوکھلاڑیوں کی ٹریننگ سیشن جاری رہتی ہیں ،یقیناًاس سے کھلاڑیوں کی کاکردگی مزید بہتر ہوگی ۔نجم اللہ صافی ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ آج کل کے دورمیں نہ صرف نوجوان مرد وخواتین بلکہ ہر عمر کے افراد کیلئے مارشل آرٹس کی تربیت حاصل کرنابہت ضروری ہے کیونکہ اس سے انسان جسمانی طور پر فٹ رہتاہے بلکہ کسی بھی صورتحال میں وہ بہتر طریقے سے اپنادفاع کرنے کے قابل ہوسکتاہے اور بحیثیت مسلمان ہمیں اپنے جسم کو مضبوط بنانے کیلئے مارشل آرٹس سیکھناچاہئے ۔انہوںنے کہاکہ اس وقت پشاور میں دیگر مارشل آرٹس سٹائل کے علاوہ چینی مارشل آرٹس ووشوّکنگفو)جو دنیاکا مقبول ترین کھیل ہے کی کلبوں کی تعداد50سے زائد ہیں بلکہ اس میں وقت کیساتھ ساتھ مزید اضافہ ہوتاجارہاہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ نوجوان چینی مارشل آرٹس کے سیکھنے اور کھیلنے میں دلچسپی لے رہے ہیںاور ہم نے انہی کو دیکھ کرعید کے بعد پشاور میں انٹر کلب چمپئن شپ منعقد کرانے کا فیصلہ کیاہے اور اسکی منظوری باقاعدہ صوبائی ووشوایسوسی ایشن کے صدر میاں وحید شاہ نے دیدی ہے ۔

error: Content is protected !!