انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لیڈز (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف آخری ون ڈے میچ میں 351رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں آئن مورگن اور جو روٹ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پکاتسان کو میچ میں فتح کے لیے 352 رنز کا ہدف دیا ہے۔تاہم میچ کے نتیجے سے قطع نظر انگلینڈ نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا اور وہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں لگاتار 4 میچوں میں 340 یا اس سے زائد رنز بنانے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 3وکٹوں کے نقصان پر 373رنز بنائے۔سیریز کے تیسرے اور چوتھے ون ڈے میچ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 359 اور 341رنز بنائے اور آج پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 351رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔اس سے قبل پاکستان نے گزشتہ میچ میں لگاتار تین میچوں میں 340 یا اس سے زائد کا مجموعہ بنانے والی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا لیکن چند گھنٹوں بعد انگلینڈ بھی یہ اعزاز حاصل کرنے والی دنیا کی دوسری ٹیم بن گئی تھی۔

error: Content is protected !!