لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی، جیسن روئے نے 89 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔افغانستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 38 اعشاریہ 4 اوورز میں 160 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، محمد نبی 44 اور نور علی زدران 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔انگلینڈ کی طرف سے آرچر اور روٹ نے تین، تین جبکہ بین اسٹوکس اور معین علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں جیسن روئے اور جونی بیرسٹو کے شاندار آغاز کے باعث انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف با آسانی حاصل کرلیا۔
جیس روئے نے صرف 46 گیندوں پر 89 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔بیرسٹو 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جو روٹ نے ناقابل شکست 29 رنز بنائے۔یوں انگلینڈ نے صرف 17 اعشاریہ 3 اوورز میں صرف ایک وکٹ گنواکر ہدف حاصل کرلیا۔واضح رہے کہ افغانستان نے پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی، جبکہ انگلینڈکو آسٹریلیا نے 12 رنز سے ہرایا تھا۔