کارڈف (سپورٹس لنک رپورٹ)ورلڈ کپ 2019ء کے وارم اپ میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 95رنز سے شکست دیدی۔کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلے گئے اس میچ میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پچاسویں اوورز میں 264رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔بنگلہ دیش کی جانب سے اوپنر لٹن داس73، مشفق الرحیم90، سومایہ سرکار25اور مہدی حسن 27کے علاوہ کوئی اور بیٹسمین بھارتی بولرز کا ڈٹ کرمقابلہ کرسکا اور ٹائیگرز بیٹسمین یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے رہے۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو اور یزویندرا چاہل نے تین تین جبکہ جسپریت بھومرا نے دو اور رویندرا جڈیجا نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر بھارت نے بنگلادیش کو جیت کےلیے360 رنز کا ہدف دیا ۔بھارتی ٹیم نے مہندرا سنگھ دھونی اور کے ایل راہول کی سنچریوں کی بدولت اپنے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 359رنز بنائے تھے۔