پاکستان اور سری لنکا انڈر 19 ٹیمیں تیسرے ون ڈے میچ میں جمعہ کوآمنے سامنے ہوں گی

ہمبنٹوٹا(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اور سری لنکا انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ سری لنکا انڈر 19 ٹیم نے پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پہلے ایک روزہ میچ میں 26 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے زیر کر کے سیریز 1-1 سے برابر کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرے ون ڈے میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔

error: Content is protected !!