پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام مردان سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ رمضان سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں فٹبال کے مقابلے اختتام پزیر ہوگئے ، فائنل میں مردان کلب نے شاندار اور دلچسپ مقابلے کے بعد رشکئی فٹبال کلب کو صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست دیدی ، اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی ظاہر شاہ طورو نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
ان کے ہمراہ ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان ، ایڈمنسٹریٹر مردان سپورٹس کمپلیکس میر بشر،آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین آصف خان، اختر خان ، ابرار ، خیر الامین ، سجاد خان کے علاوہ ضلع مردان کے ضلعی وتحصیل ممبر ان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، مردان سپورٹس کمپلیکس میں مصنوعی روشنیوں میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے شروع سے سبقت لینے کی کوشش کی لیکن آخرکار 21 ویں منٹ میں مردان کلب کی طرف سے شاہد نے گول کرکے سبقت حاصل کی جو کہ میچ کے اختتام تک برقرار رہی
فائنل میچ کے موقع ممبر صوبائی اسمبلی ظاہر شاہ طورو مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعاما تقسیم کئے اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے منشور میں سپورٹس شامل ہے اور حکومت وقت کھیل اور کھلاڑیوں کے فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اس سلسلے میں مردان میں متعدد پراجیکٹ پر کام ہورہا ہے جس سے کھیلوں کوفروغ کو ترقی ملے گی ۔