آج ہمارا برا دن تھا، اگلے میچز میں کم بیک کرینگے، سرفراز احمد

نوٹنگھم (عبدالرحمان رضال)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست پر کہا ہے کہ آج ہمارا برا دن تھا، اگلے میچز میں کم بیک کریں گے۔ناٹنگھم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف 14 ویں اوور میں حاصل کر کے گرین شرٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے شروع کے 10 اوورز میں وکٹیں گنوائی جس کی وجہ سے کھلاڑیوں پر پریشر بڑھا۔سرفراز احمد نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہی ٹیم اچھا کرے گی، اس میچ کو بھول کر اگلے میچز میں کم بیک کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارا بُرا دن تھا، ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی لیکن ابھی ہمارے 8 میچز باقی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اندازہ تھا کہ ویسٹ انڈیز ہمیں کیسی بولنگ کرے گی لیکن ہم نے غلط شاٹس کھیلے۔سرفراز احمد نے کہا کہ آندرے رسل کے اسپیل نے میچ تبدیل کیا لیکن آئندہ میچوں میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

error: Content is protected !!