فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ،اعصام الحق مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پیرس (سپورٹس لنک رپورٹ) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی اور ان کی یوکرینی جوڑی دار نادیا کشی نوک فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ہفتہ کو کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور نادیا کشی نوک نے نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے امریکہ کے آسٹن کریجی سک اور ان کی کروشین جوڑی دار دریجا جیورک کو زبردست مقابلے کے بعد 6-4، 4-6 اور 10-7 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

0Shares

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!