لیول پول کلب نے یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

میڈرڈ (سپورٹس لنک رپورٹ) لیول پول کلب نے یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، فاتح کلب نے فیصلہ کن معرکے میں ٹوٹن ہام ہاٹسپر کو 2-0 گولز سے شکست دے کر چھٹی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔میڈرڈ میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں لیور پول نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ٹوٹن ہام ہاٹسپر کو 2-0 گول سے زیر کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا

صلاح نے میچ کے دوسرے منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، دوسرے ہاف میں میچ ختم ہونے سے ایک منٹ قبل اوریگی نے گول کر کے لیور پول کی برتری دوگنی کر دی، ہاٹسپر نے حریف ٹیم کی برتری ختم کرنے کیلئے آخر دم تک بھرپور فائٹ کی تاہم لیور پول کے مضبوط دفاع نے اسے کامیاب نہ ہونے دیا، اس طرح لیور پول نے ہاٹسپر کو 2-0 گولز سے شکست دے کر چھٹی مرتبہ ٹائٹل حاصل کیا۔

error: Content is protected !!