ملک کے خلاف کام کرنے والے فٹ بال کھلاڑیوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی، عامر ڈوگر

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) رکن قومی اسمبلی اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر ملک محمد عامر ڈوگر نے کہاہے کہ ملک کے خلاف کام کرنے والے فٹ بال کھلاڑیوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز جناح سٹیڈیم میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجینئر سید اشفاق حسین شاہ کے ہمراہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد سلیم اور سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری کے علاوہ ہیڈ کوچ طارق لطفی اور کوچز ناصر اسماعیل، محمد رمضان اور عمر فاروق بھی موجود تھے۔ انہوں نےکہا کہ ہم عالمی کپ کوالیفائینگرائونڈ میں کھلاڑیوں کو بھیجنے کی بھرپور کوشش کی لیکن فیصل صالح حیات اپنی ذاتی انا کی خطر ہماری راہوں میں روکاوٹ بنتے رہے،انہوں نےکہا کہ ہماری کوشش ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو عید کے بعد مزید تربیت دے کر بیرون ملک دوستانہ میچز کھیلنے کے لئے بیھجا جائےانہوں نےکہا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق صدر فیصل صالح حیات اور کرنل ( ر) احمد یار لودھی کے کرپشن کے واضح ثبوت منظرعام پر آچکے ہیں اور فٹ بالر ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے، سید اشفاق حسین شاہ نے کہاکہ ایک فرد واحد فیصل صالح حیات کی وجہ سے فٹ بال تباہی کی طرف جارہا ہے، انہوں نےکہا کہ میرا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے بلکہ ہم سب فٹ بال کے لئے کام کرنا چاہتےہوں، انہوں نےکہا کہ ہم فیفا کمیٹی کو پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق صدر فیصل صالح حیات کے کرپشن کے تمام واضح ثبوت دے دیئے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ کھلاڑی ہمارا مستقبل کا سرمایہ اور ان کی ہر ممکن حوصلہ افرائی کریں گے۔ اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان صدام حسین اور قومی ہیڈ کوچ طارق لطفی نے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کے حوالے سے پی ایف ایف کے صدر سید اشفاق حسین شاہ اور نائب صدر ملک محمد عامر ڈوگر کو مکمل تفصیل بریفنگ دی۔ صدام حسین نے کہاکہ مجھے ٹیم کا حصہ بنائیں یا نہ بنائیں لیکن ہمیشہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام ضرور کرنا چاہیے۔ آپس کی لڑائیوں میں ہمیشہ کھلاڑیوں اور کھیل کا نقصان ہوتا ہے، انہوں نےکہا کہ میں نے ملک قوم کے لئے کھیلنا ہے۔ اس موقع پر قومی ہیڈکوچ طارق لطفی اور دیگر کوچز کے علاوہ کھلاڑیوں نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے تربیتی کیمپ کے دوران ملنے والی مراعات کی تعریف کی۔

error: Content is protected !!