دنیائے کرکٹ کا ایک ایسا بائولر جس نے کیریئر میں کبھی نو بال نہیں کرائی۔۔

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)دنیا کرکٹ کے وہ کھلاڑی جنہوں نے اپنے پورے کیرئیر کے دوران کبھی نوبال نہیں کروائی۔ نجی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق ان میں پہلے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے بائولر لانس گبس کا نام سر فہرست ہے۔لارنس گبس سیدھے ہاتھ سے بائولنگ کروانے والے ویسٹ انڈین ٹیم کے سپن بائولر تھے جنہوں نے اپنے پورے کیرئیر کے دوران کبھی نو بال نہیں کروائی۔ انہوں نے 79ٹیسٹ میچ اور 3ایک روزہ میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کی ۔ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے معروف کرکٹر اور فاسٹ بائولر ڈینس لیلی کا نام ہے

ڈینس لیلی نے 70ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے تسلسل برقرار رکھا اور کوئی نو بال نہیں کروائی تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے فاسٹ بائولر این بوتھم ہیں جنہوں نے اپنے 16سالہ کرکٹ کیرئیر میں ایک دفعہ بھی نو بال نہیں کروائی۔ چوتھے نمبر پر پاکستان کے روایتی حریف بھارت کے سابق کپتان اور فاسٹ بائولر کپل دیو ہیں ، کپل دیو نے بہت سے اعزازات کے علاوہ اپنے کیرئیر میں نو بال نہ کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا جبکہ پانچویں نمبر پر پاکستانی سیاست پر اس وقت چھائے ہوئے اور 1992ورلڈ کپ کی پاکستانی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان ہیں۔ عمران خان نے کیرئیر کے 88ٹیسٹ اور 175ایک روزہ میچوں میں ایک بھی نو بال نہیں کروائی۔

error: Content is protected !!