پاکستان کسی بھی حریف کو آسان تصور نہیں کرسکتا ۔سرفراز احمد

ٹاونٹن(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم بدھ کو آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں اسی جارح مزاجی اور مثبت کرکٹ کا مظاہرہ کرے گی جو اس نے انگلینڈ کیخلاف ناٹنگھم میں ہونے والے میچ میں دکھائی ۔ایک بیان میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش تھی کہ آسٹریلیا کیخلاف میچ میں دو فتوحات کے ساتھ میدان میں اترتے لیکن موسم پر کسی کا زور نہیں ۔واضح رہے کہ انگلینڈ کیخلاف ناٹنگھم میں پاکستان کی جیت کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان برسٹل میں ہونیوالا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف میچ میں جیت نے پاکستان ٹیم کو اعتماد دیا ہے اور آسٹریلیا کیخلاف مومینٹم کو برقرار رکھا جائے گا۔قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین نے مزید کہا کہ ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کے واپس آنے سے آسٹریلیا کی ٹیم اور بھی مضبوط ہوگئی ہے، پاکستان کسی بھی حریف کو آسان تصور نہیں کرسکتا ۔سرفراز احمد نے مزید کہا کہ پلیئرز کو اندازہ ہے کہ قومی ٹیم کا آسٹریلیا سے کافی سخت مقابلہ ہوگا۔

error: Content is protected !!