عالمی کپ کرکٹ،پاکستان کا آسڑیلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ٹاؤنٹن(سپورٹس لنک رپورٹ)ٹاؤنٹن میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ورلڈکپ 2019 میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے چوتھے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف مقابلے کے لئے میدان میں اتری ہے ، دونوں ٹیمیں جیت کے دو پوائنٹس حاصل کرنے کے لئے پُر عزم ہیں۔ٹاؤنٹن میں موسم خشک اور سرد ہوگیا ہے، بارش کا امکان بھی کم رہ گیا ہے ۔گرین ٹاپ پچ ہونے کی وجہ سے پاکستان نے 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے اور ٹیم میں شاداب خان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر موجودہ صورتحال میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی چوتھی پوزیشن ہے جبکہ گرین شرٹس آٹھویں نمبر پر ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے اب تک میگا ایونٹ میں دو میچز کھیلے ہیں، جن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست اور میزبان انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔پاکستان کا سری لنکا کے خلاف تیسرا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔ جس پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔

error: Content is protected !!