عالمی کپ، بھارت کیخلاف اہم میچ، پاکستان کی ٹیم میں کیا کیا تبدیلیاں کی جائینگی؟

مانچسٹر (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی کرکٹ ٹیم انتظامیہ بھارت کے خلاف میچ میں دو اسپنرز عما د وسیم اور شاداب خان کو کھلانے پر غور کررہی ہے تاکہ پانچ ریگولرز بولروں کے ساتھ میچ کھیلا جائے،عامر،حسن علی اور وہاب ریاض کے ساتھ دواسپنرز کھیلیں گے۔بھارت کے خلاف میچ میں شاداب خان ،شاہین شاہ آفریدی جبکہ عماد وسیم ،آصف علی کی جگہ کھیلیں گے،شعیب ملک کی خراب فارم پر سب کو تشویش لاحق ہے لیکن انہیں ایک اور لائف لائن دی جاسکتی ہے۔پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف چار ریگولر اور ایک نان ریگولر بولر کو کھلانے کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتی،سابق کپتان شعیب ملک کو انگلینڈ میں خراب ریکارڈ کے باوجود ورلڈکپ کے لئے پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا۔شعیب ملک ابھی تک ٹورنامنٹ میں اپنی کارکردگی سے انصاف نہیں کرسکے ہیں،ایسے وقت میں جبکہ آسٹریلیا کے خلاف سنچری بنانے والے حارث سہیل باہر بیٹھے ہیں شعیب ملک کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شعیب ملک نے کئی بار مس فیلڈنگ بھی کی لیکن بیٹنگ میں صفرپر آوٹ ہونے سے ان کی فارم پر پھر سوال اٹھائے جارہے ہیں۔ٹائونٹن میں جب شعیب ملک صفر پر آوٹ ہوئے تو 37 سالہ شعیب ملک کے ون ڈے کیرئیر میں یہ 14واں موقع تھا جب وہ کوئی رن بنائے بغیر آوٹ ہوئے۔ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل شعیب ملک پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں اس سے قبل وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں اور ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ تک پاکستان کے لئے ٹی ٹوینٹی فارمیٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔سابق کپتان وسیم اکرم بھی مانتے ہیں کہ شعیب ملک آسٹریلیا کے خلاف میچ میں تھکاوٹ کا شکار تھے۔شعیب ملک نے، 286 ون ڈے کی 257 اننگز میں 9 سنچریوں اور 44 نصف سنچریوں کی مدد سے 34.71 کی اوسط سے 7534 رنز بنا ئے ہیں۔

error: Content is protected !!