کوچ مکی آرتھر اور سینئرز کھلاڑیوں میں اختلافات،کشیدگی کب اور کیوں شروع ہوئی؟

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سینئر کھلاڑیوں کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ساتھ اختلافات بھی سامنے آ گئے۔ رپورٹ کے مطابق اختلافات انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران ہوئے۔انگلینڈ کیخلاف چوتھا ون ڈے 340 رن بنا کر بھی ہارنے کے بعد مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو ڈانٹا۔پانچویں ایک روزہ میچ میں بھی شکست کے بعد کھلاڑیوں کو کوچ سے ڈانٹ پڑی تھی۔کرکٹرز کوچ کی غیر ضروری سخت ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو گئے تھے اور کھلاڑیوں نے مکی آرتھر کے رویّے کی شکایت پی سی بی سے بھی کی تھی۔کھلاڑیوں نے مکی آرتھر سے براہ رست بات چیت سے انکار کردیا تھا، جس پر پی سی بی نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کو معاملات سلجھانے کے لیے انگلینڈ بھیجا اور انضمام الحق نے نہ چاہتے ہوئے بھی رمضان المبارک میں انگلینڈ جانے کا فیصلہ کیا۔چیف سلیکٹر انضمام الحق کھلاڑیوں اور کوچ کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے رہے۔ کھلاڑیوں اور کوچ کے درمیان تعلقات اب تک مثالی نہیں ہو سکے ہیں۔

error: Content is protected !!