ماہانہ محفوظ شدہ تحاریر : جولائی 2019

عالمی کپ کرکٹ ،کیویز نے بھارتی سورمائوں کو سیمی فائنل میں پٹخ دیا

مانچسٹر(سپورٹس لنک رپورٹ)رکٹ ورلڈکپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دیکر مسلسل دوسری مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم آخری اوور میں 221 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔بھارت کی جانب سے ...

مزید پڑھیں »

فضل میموریل کرکٹ‘ ٹی ایم سی‘ منٹگمری‘ ینگ کواپریٹرز اور فیڈرل فتح سے ہمکنار

کراچی (ریاض احمد) کے سی سی اے زون IIکی زیرنگرانی فضل میموریل نیشنل کلب چمپئن شپ میں مزید 4میچوںکے فیصلے ہوگئے۔ٹی ایم سی گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے میچوں میں ٹی ایم سی نے ڈھاکہ اسپورٹس کو 78رنز سے شکست دے دی۔ منٹگمری جیم خانہ نے پاک فلیگ کو 12رنز سے ٹھکانے لگایا۔ ینگ کواپریٹر ز کو قذافی جیم خانہ ...

مزید پڑھیں »

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام سمر سوئمنگ کیمپ شروع ہوگیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام سمر سوئمنگ کیمپ سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب سوئمنگ کمپلیکس میں شروع ہوگیا ہے، کیمپ ایک ماہ جاری رہے گا جس میں 5سے 16سال کے 60سے زائد لڑکے اور لڑکیاں حصہ لے رہی ہیں، سمر سوئمنگ کیمپ کی نگرانی سپورٹس بورڈ پنجاب کے چیف سپورٹس کنسلٹنٹ شاہد فقیر ورک کررہے ہیں، سوئمنگ ...

مزید پڑھیں »

پاکستان فیڈریشن بیس بال کے چیئرمین شوکت جاوید نے پاکستان بیس بال ٹیم کا اعلان کردیا

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کی بیس بال ٹیم 15 جولائی سے سری لنکا میں کھیلے جارہے چودھویں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں شرکت کر رہی ہے۔ ٹورنامنٹ 15 جولائی سے 20جولائی تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش، انڈیا، ایران، نیپال اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی شرکت کررہی ہیں ۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال ...

مزید پڑھیں »

عالمی کپ کرکٹ،بھارت نیوزی لینڈ کا سیمی فائنل بارش کے باعث کل تک ملتوی

مانچسٹر (سپورٹس لنک رپورٹ)نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان جاری ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل مسلسل بارش کے باعث کل تک ملتوی کردیا گیا ہے اور کل میچ دوبارہ شروع ہونے کی صورت میں نیوزی لینڈ اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کرے گا۔مانچسٹر میں ابرآلود موسم میں کھیلے جا رہے عالمی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ ...

مزید پڑھیں »

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جولین ایلا فلپےنے جیت لیا

پیرس (سپورٹس لنک رپورٹ)ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ فرانس کے جولین ایلا فلپےے نے جیت لیا ۔ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے تیسرے مرحلے میں شرکاء کو بیلجیم سے فرانس تک 215 کلومیٹر کا فا صلہ طے کرنا تھا۔ فرانسیسی رائیڈر جولین ایلا فلپے نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے چالیس منٹ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔جولین ایلا ...

مزید پڑھیں »

عالمی کپ پہلا سیمی فائنل،اگر بارش نہ رکی تو پھر کیا ہوگا؟

مانچسٹر (سپورٹس لنک رپورٹ)نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں روس ٹیلر اور کین ولیمسن کی نصف سنچریوں کی بدولت بھارت کے خلاف 211رنز بنا لیے ہیں لیکن بارش کی مداخلت کے سبب میچ روک دیا گیا ہے۔مانچسٹر میں ابرآلود موسم میں کھیلے جا رہے عالمی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت ...

مزید پڑھیں »

بابراعظم اور امام الحق نے ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں بابراعظم اور امام الحق نے ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ہے تاہم ان کے خیال میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ہی میچ میں شکست اور سری لنکا کے خلاف میچ بارش کے باعث منسوخ ہونے سے پاکستان ٹیم کو نقصان ہوا۔انگلینڈ سے واپس پاکستان ...

مزید پڑھیں »

کرکٹ بورڈ آئندہ 4 سال کی منصوبہ بندی کے تحت فیصلے کرے گا،احسان مانی

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ آئندہ 4 سال کی منصوبہ بندی کے تحت فیصلے کرے گا جس میں کوچ اور کپتان کی تقرری بھی شامل ہوگی، ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع پر کوئی بات نہیں ہوئی۔غیر ملکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین ...

مزید پڑھیں »

ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کوچ سٹیوروہڈز سے راہیں جدا کر لیں

ڈھاکہ(سپورٹس لنک رپورٹ) انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے پیش نظر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے کوچ سٹیو روہڈز سے راہیں جدا کر لیں۔ بنگلہ دیشی ٹیم میگا ٹورنامنٹ میں آٹھویں نمبر پر رہی تھی۔بی سی بی نے گزشتہ برس جون میں سٹیو روہڈز کو دو برس کیلئے ٹیم ...

مزید پڑھیں »
error: Content is protected !!