پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا بیڈ منٹن ایسوسی ایشن اور ڈسڑکٹ گورنمنٹ ایبٹ آباد سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے یہ ٹورنامنٹ ارگنائز کیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختنخواہ صوبہ کی تاریخ میں پہلی بار ایبٹ آباد شہر کو آل پاکستان قومی جونئیرز بیڈمنٹن رینکنگ ٹورنامنٹ کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا جسے آرگنائزنگ سیکریٹر ی میاں صداقت حسین نے بہترین انداز میں انعقاد کیا۔ بوائز انڈر – ۱۸ سنگل کا فائنل کےپی کے کے قاری عدنان اور نیشنل بنک کے راجہ محمد ذولقرنین حیدر کے مابیں کھیلا گیا ۔ قاری عدنان نے بہترین کھیل پیش کیا اور پہلی گیم ۱۷-۲۱ سے ہارنے کے باوجود کھیل پر گرفت حاصل کی اور دوسری دونوں گیمز میں سخت مقابلہ کرتے ہوئے ۱۷-۲۱ اور ۱۹-۲۱ کامیابی حاصل کی۔ اسکے علاوہ بوائز انڈر – ۱۸ دبلز کے فائنل میں کے پی کے کے کھلاڑی شایان اور تیمور کو ۲۱-۱۸ اور ۲۱-۱۶ سے ہرا کر ڈہل کا ٹائٹل بھی جیت لیا۔ بوائز انڈر – ۱۶ سنگل کے فائنل میں کے پی کے کے عمر جہانگیر نے پنجاب کے راجہ حسن کو ۲۱-۱۹، ۱۷-۲۱، ۲۱-۱۴ سے شکست دی۔
آل پاکستان قومی جونئیرز بیڈمنٹن رینکنگ ٹورنامنٹ میں قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان آرمی نے اپنے جونیئرز کھلاڑیوں کے ہمراہ تاریخ میں پہلی بار بیڈمنٹن مقابلوں کے فائنل میں جگہ بنائی۔ لیکن بدقسمتی سے انکی ہاٹ فیورٹ کھلاڑی الجا طارق گرلز انڈر ۱۸ سنگل کے فائنل میں پنجاب کی امل منیب کا مقابلہ کرتے ہوئے جب پوائنٹس ۲۰- ۲۰ برابرہوےَ۔ تو ایک شارٹ کھلتے ہوےَ کورٹ میں گر گیئں۔ جس پر انکا گھٹنہ موڑ گیا اور کھیل رک گیا۔ کچھ دیر توقف کے بعد الجا طارق نے اگلا پوائنٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن وہ توازن برقرار نہ رکھ سکی اور دوبارہ گر گئیں یہاں پہلی گیم ۲۰-۲۲ پر ختم ہوگئ۔ سخت چوٹ کی وجہ سے فورا” سی ایم ایچ شفٹ کیا اور یوں انہیں میچ ادھورہ چھوڑنا پڑا دیگر قوانین کے مطابق اگر زخمی کھلاڑی کسی دوسرے ایونٹ میں بھی حصہ لے رہا ہو تو وہ پہلا میچ چھوڑنے کے بعد دوسرہ ایو ینٹ بھی نہیں کھیل سکتا۔ اس طرح الجاطارق کو گرلز انڈر- ۱۸ کے ڈبلز فائنل سے بھی دستبردار ہونا پڑا۔ جس میں انکی بہن سمعیہ طارق انکی پارٹنر تھی یوں گرلز انڈر – ۱۸ سنگل و ڈبلز بغیر کھیلے پنجاب کے حصہ میں آگئے۔ اس سے قبل پنجاب کے محمد ابراہیم نے آرمی کے امر حسن جنجوعہ کو بوائز انڈر – ۱۴ سنگل فائنل میں ۲۱-۱۸ اور ۲۱-۱۶ سے شکست دے تھی ۔
بیڈمنٹن میں پاکستان آرمی کامستقبل تابناک نظر آرہاہے جس کا کریڈٹ بلاشبہ انٹرنیشنل بیڈمنٹن کوچ رضی الدین احمد کو جاتاہے۔ جنہوں نے حال ہی میں اپنی زیر تربیت تینوں کھلاڑیوں امر حسن جنجوعہ، الجا طارق اور سمعیہ طارق کے ہمراہ پاکستان آرمی کو جوائن کیا ہے۔ اس سے قبل وہ کے آر ایل میں بیڈ منٹن کوچ تھے جہاں انہوں نے کے آر ایل کے پہلے ا نٹرنینشل کھلاڑی محمد حمزہ کو بین الاقوامی سطح تک پہنچایا جس نے ورلڈ سکول بیڈ منٹن چمپئن شپ ۲۰۱۶، مالٹا میں شرکت کی۔ دیگر کھلاڑیوں میں علی لاروش، جمشید بھٹہ اور عاکف خان قومی سطح پر نمایاں کھیل پیش کررہے ہیں۔
الجا طارق اور سمعیہ طارق کوچ رضی الدین کے ساتھ ٹرینگ حاصل کرتے ہوئے علی الترتیب نیشنل انڈر- ۱۸ اور انڈر- ۱۶ سال ۲۰۱۸ سنگل ٹائٹل جیت چکیں ہیں۔ پاکستان بیڈمنٹن کی ۶۵ سالہ تاریخ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی وہ پہلی کھلاڑی ہیں جنہو ں نے قومی جونئیرز چمپیئن شپ جیتی جو ایک منفرد ریکارڈ ہے۔ اسی طرح امر حسن جنجوعہ جو اس ٹورنامنٹ میں رنر اپ رہے ایک بہترین ٹیلنٹ ہے اور مسقبلی میں ان سے بڑی امیدیں وابسطہ ہے۔ ان نوجوان کھلاڑیو ں کی کارگردگی کو مدنظر رکھتے ہو ئے یہ کہا جاسکتاہے کہ پاکستان آرمی قومی سرکٹ میں جلد نمایاں مقام حاصل کرے گی۔