پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)شنگھائی ایشین ووشوچمپئن شپ کیلئے پشاور سے مارشل آرٹس کھلاڑی تیمور جاویدچائناکیلئے روانہ ہوگئے۔تیمور جاوید نے اس سے قبل ایران،تاجکستان اوردیگر ممالک میں پاکستان کیلئے میڈلز جت چکے ہیں۔ایشین ووشوکنگفوفیڈریشن کے زیر اہتمام چائنامیں منعقدہ شنگھائی ووشوچمپئن شپ میں پاکستان سمیت ایشیاء کے مختلف ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔اس میگاچمپئن شپ کیلئے پاکستان ووشوفیڈریشن کیلئے منعقدہ ٹرائلز میں کوئٹہ،پنجاب اور لاہورودیگر شہروں کے کھلاڑیوں سمیت پشاور سے تعلق رکھنے والاتیمور جاوید کا انتخاب میں عمل میں لایاگیا،اپنے انتخاب کے بعد تیمور جاوید نے پشاور میں اپنے کوچ نجم اللہ صافی سے فائٹ اور فٹنس کی بھر پور ٹریننگ حاصل کی۔شنگھائی چمپئن شپ میں خودمنوانے اور پاکستان کیلئے میڈلز جیتنے کے جذبے سے سرشار ہوکرگزشتہ روز قومی ووشوٹیم کے ہمراہ چائناکیلئے روانہ ہوگئے،روانگی سے قبل تیمور جاوید نے روانگے سے قبل صوبائی ووشوایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں وحید شاہ،صدر رحمت گل آفریدی ،سیکرٹری وکوچ نجم اللہ صافی کیساتھ ساتھ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈی جی اسفندیار خٹک کا شکریہ اداکیاکہ انکی بھر پور تعاون سے اور سرپرستی سے یہ ممکن ہوا،انہوںنے اس عزم کا اظہار کیاکہ وہ سرخروہوکر واپس لوٹیںگے۔