کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)33ویں قومی کھیلوں کے لئے اسلام آباد کی باکسنگ ٹیم کے لئے اوپن ٹرائل منگل کو سپورٹس کمپلکس اسلام آباد میں شام چار بجے شروع ہونگے۔ ٹرائل میں اسلام آباد کے کلبوں کے علاوہ اسلام آباد کے رہائشی کسی بھی ویٹ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ صدر اسلام آباد باکسنگ ایسوسی ایشن ارشد بٹ نے کہا ہے کہ ٹرائل اوپن رکھنے کا مقصد بہترین ٹیم کی تیاری کے علاوہ نیا ٹیلنٹ بھی تلاش کرنا ہے تاکہ ایسوسی ایشن اچھے کھلاڑیوں کو قومی سطح پر مواقع فراہم کرنے میں معاون ہو سکے۔ کھلاڑی اپنے شناختی کارڈ یا سکول کالج کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفیکیٹ کے ہمراہ اوپن ٹرائل میں حصہ لے سکتے ہیں۔ نیشنل گیمز میں شریک ہو نے والے کھلاڑیوں کے حتمی ناموں کا اعلان دو اکتوبر کو کیا جائے گا اور چار روزہ تربیتی کیمپ ایک ہفتے کے بعد شروع ہو گا