لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ لاہور سکول سپورٹس 2019ء کے انعقاد سے نئی تاریخ رقم ہورہی ہے، اتنی بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے پہلے کبھی کسی ایونٹ میں شرکت نہیں کی، لاہور سکول سپورٹس میں صرف لاہور کے 14ہزار سے زائد کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا اظہارکررہے ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھلاڑیوں کو بہت بڑا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روزمیں لاہور سکول سپورٹس 2019ء کے سوئمنگ ،ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن ، کراٹے کے مقابلہ جات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی و دیگر بھی موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے سوئمنگ کے مقابلے بھی دیکھے
ان سے کھلاڑیوں کا تعارف بھی کرایا گیا، انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب بھرپور اقدامات کررہا ہے، ہر ماہ ایک کھیل کی چیمپئن شپ منعقد کرائی جارہی ہے، اب لاہور کے کھلاڑیوں کو بہترین موقع فراہم کیا ہے، لاہور سکول سپورٹس 2019ء میں 228سرکاری اور نجی سکولوں کے 14ہزار 280طلبہ و طالبات شرکت کررہے ہیں، 30کھیلوں کے 80مقابلے ہورہے ہیں، کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کررہے ہیں
لاہور سکول سپورٹس سے نئے کھلاڑی سامنے آ رہے ہیں،ان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب ہر طرح سے تعاون کرے گا تاکہ وہ سپورٹس میں اپنا اور ملک کا نام روشن کرسکیں، سوئمنگ کے مقابلوں میں سوئمرز نے شاندار پرفارمنس دکھائی ہے ، سوئمرز اسی جذبے سے آگے بڑھتے رہیں، کامیابی ان کے قدم چومے گی۔ڈ ائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
لاہور سکول سپورٹس 2019ء کے تیسرے روز بدھ کو بھی مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے ،سوئمنگ کے انڈر 12مختلف مقابلوں میں ایچیسن کالج نے 170پوائنٹس کیساتھ پہلی، کریسنٹ ماڈل سکول نے 91پوائنٹس کیساتھ دوسری جبکہ ایل جی ایس نے66پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، انڈر 16میں ایچیسن کالج نے 214پوائنٹس کیساتھ پہلی، کریسنٹ ماڈل سکول 95پوائنٹس کیساتھ دوسری جبکہ ایل جی ایس 58پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن پر رہا، بیڈمنٹن گرلز انڈر16میںیونیک ہائی سکول ٹائون شپ نے پہلی، دی کریسنٹ سکول نے دوسری اور گورنمنٹ پائلٹ گرلز سکینڈری سکول وحدت روز نے تیسری پوزیشن حاصل کی
بوائز انڈر 16میںدی کریسنٹ سکول پہلے، دی یونیک سکول دوسرے جبکہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول والٹن اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چشتیہ تیسرے نمبر پر رہے، باکسنگ بوائز انڈر 16میںسٹی سکول نے پہلی، الائیڈ سکول نے دوسری اور سلیمانیہ سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی
گرلز انڈر 16میں کریسنٹ کیمرج سکول پہلے، کریسنٹ او لیول دوسرے جبکہ جی سکالرز تیسرے نمبر پر رہے ،ٹیبل ٹینس بوائز 16میں بیکن ہائوس سکول نے لاہور گرائمر سکول کو3-1سے ہرا کر فائنل جیت لیا، ٹیبل ٹینس گرلز انڈر 16میں لیڈی میک لاگان سکول نے یونیک سکول کو 3-1سے شکست دیکر فائنل جیت لیا۔