ڈبلن(سپورٹس لنک رپورٹ) کورونا کی وجہ سے دنیا میں کرکٹ کی سرگرمیاں غیر یقینی کا شکار ہیں لیکن کرکٹ آئر لینڈ پر امید ہے کہ وہ جولائی میں پاکستانی ٹیم کی میزبانی کرے گا۔بورڈ کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں کچھ کرکٹ ضرور کھیلی جائے گی ۔ چیف ایگزیکٹو کرکٹ آئر لینڈ وارن ڈیوٹروم نے کہا ہے کہ جون میں نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز خدشات کا شکار ہے ۔
پاکستان کے خلاف دو ٹی 20 میچز کو ممکن بنانے کی کوشش کریں گے ۔ ڈبلن میں کھیلے جانے والے دو ٹی ٹوئنٹی میچز کو ری شیڈول بھی کیا جا سکتا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل بیٹھ کر معاملات طے کرنے کی کوشش کریں گے ۔ نیوزی لینڈ کے ساتھ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 19 جون سے شروع ہونا ہے ۔ البتہ سیریز مشکوک ہونے کی کئی اور وجوہات ہیں ۔ پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان میچ بارہ اور 14جولائی کو شیڈول ہیں۔