اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے 22 ویں سالانہ جنرل اجلاس (اے جی ایم) کے اہم فیصلے
ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کی 22 ویں سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) آج مورخہ 28 نومبر 2020 کو منعقد ہوئی۔ کوویڈ 19 کی وجہ سے یہ اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے کیا گیا۔
ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات بھی اسی اجلاس کے دوران ہوئے۔ اس اجلاس میں دس ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔
سید سلطان شاہ اگلے دو سال کی مدت کے لئے ڈبلیو بی سی کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کی نومنتخب ایگزیکٹو کمیٹی درج ذیل افراد پر مشتمل ہے ،
- سید سلطان شاہ (پاکستان) صدر
- بھاوانی پرساد (ویسٹ انڈیز) سینئر نائب صدر
- رجنیش ہنری (ہندوستان) نائب صدر دوئم
- ریمنڈ مو کسلے (آسٹریلیا) سیکرٹری جنرل
- پون گھمیرے (نیپال) ڈائریکٹر فنانس
- ڈیوڈ جان (انڈیا) ڈائریکٹر گلوبل ڈویلپمنٹ
- مہر یوسف ہارون (پاکستان) ڈائریکٹر ٹیکنیکل
سید سلطان شاہ، پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین بھی ہیں اور وہ 2012-2014 اور 2014-2016 میں پہلے بھی دو بار ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کے صدر رہے ہیں۔
مہر یوسف ہارون پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے جنرل منیجر ہیں اور وہ مسلسل "چوتھی بار” ڈائریکٹر ٹیکنیکل "ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے عہدے کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔