پشاور( سپورٹس رپورٹر )روئنگ ایسوسی ایشن کے نومنتخب جنرل سیکرٹری امتیاز آفریدی نے کہا ہے کہ روئنگ کا ٹیلنٹ ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلوں میں خیبر پختونخواہ میں زیادہ ہے تاہم یہاں پر اسے فروغ دینے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قیوم سٹیڈیم پشاور میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا امتیاز آفریدی حال ہی میں بطور جنرل سیکرٹری خیبر پختونخواہ روئنگ ایسوسی ایشن منتخب ہوئے ہیں ان کا تعلق فاٹا سے ہے امتیاز آفریدی کے مطابق اس کھیل کیلئے اچھی صحت ضروری ہے اور الحمد اللہ اس معاملے میں ہم پختون کسی سے کم نہیں لیکن مواقع پیدا کرنے ہونگے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی طور پر روئنگ ٹاپ ٹین کھیلوں میں شمار ہوتا ہے لیکن اس طرف ابھی تک کسی نے توجہ نہیں دی ہم اس معاملے کو سنجیدہ لے رہے ہیں اور جن جگہوں پر ڈیم ہیں وہاں پر پریکٹس شروع کرینگے ان کے مطابق خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ کوہاٹ ، بنوں ، اورکزئی، سمیت خانپورسمیت صوبہ خیبر پختونخواہ کے بیشتر علاقوں میں ڈیم موجود ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ ان ڈیموں میں لڑکوں کی پریکٹس کروائیں تاکہ لوگ روئنگ کی جانب آئیں اور اور یہ کھیل ترقی کرے-