پشاور … مسرت اللہ جان… صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی جانب سے کھیلوں کے مختلف ایسوسی ایشنز کے حکام کھیلوں کے فروغ کیلئے سالانہ گرانٹس نہ ملنے کی شکایت کررہے ہیں آر ٹی آئی میں صوبائی ڈائریکٹریٹ کی جانب سے دئیے گئے معلومات پر کھیلوں کی متعد د تنظیموں نے گرانٹس نہ ملنے کی شکایت کی ہے اور کہا ہے کہ انہیں سالانہ گرانٹ نہیں ملا لیکن کاغذات میں ان کے کھاتے میں ڈال دیا گیا ہے بعض ایسوسی ایشنز کے حکام سے اس حوالے سے ان کے اکائونٹس کی تفصیلات طلب کی گئی تاکہ کنفرم ہوسکے کہ انہیں فنڈز دیا گیا ہے یا نہیں تاہم ایسوسی ایشن اس حوالے سے براہ راست آنے سے انکاری ہے کیونکہ اس طریقے سے نہ صرف ان کے تعلقات سپورٹس بورڈ سے خراب ہونے کا خطر ہ ہے ..