کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام KBBA کی اجازت اور سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے قائد اعظم SSB کپ تھری او تھری باسکٹ بال چیمپئن شپ میں عبد الناصر باسکٹ بال کورٹ اور ملیر کینٹ باسکٹ بال کورٹ پر 16میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ پہلے میچ میں بحریہ کلب نے کراچی اسپورٹس کو 18-17، دوسرے میچ میں عسکری نے اسٹار کلب کو 17-11، تیسرے میچ میں اسپیلش کلب نے روکیز کو 21-6، چوتھے میچ میں پیٹرسن اسٹار نے اسٹار کلب کو 14-12، پانچویں میچ میں پاکستان کلب نے کراچی کلب کو 16-8، عسکری کلب نے ون یونٹ کلب کو 12-8، ساتویں میچ میں بحریہ کلب نے روکیز کو 16-12، آٹھویں میچ میں اسپیلش کلب نے کراچی کلب کو 11-9، نویں میچ میں ون یونٹ نے اسٹار کلب کو 12-8، دسویں میچ میں پاکستان کلب نے روکیز کلب کو 20-10، گیارہویں میچ میں کراچی وولفز نے کراچی کوٹس کو 7-5،بارہویں میچ میں KBBC نے آرام باغ کو 9-7، تیرہویں میچ میں عثمان کلب نے کراچی کوٹس کو 11-7، چودھویں میچ میں KBBC نے پلاٹینیم کلب کو 18-4، پندرہویں میچ میں KBBC نے امام کلب کو 22-10، سولویں میچ میں نیبر ہڈز نے کراچی کوٹس کو 10-9 سے شکست دے دی۔ ان میچوں میں سیف اللہ نوشیروانی، انس عثمان، شایان قادری، حسام ظفر، ابراہیم خان، سمیر حسین، نہال احمد، کین جانسن، علی اویس، اشرف یحیٰ، حمزہ خواجہ، عثمان خواجہ، اور اسد امام نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ جبکہ سید مصنف شاہ، نزاکت خان، طارق حسین، ظفر اقبال، عامر شریف، زاہد ملک، نے ریفریز جبکہ زعیمہ خاتون، ڈاکٹرنعیم احمد، جاوید احمد، ممتاز احمد، عبد اللہ امام نے ٹیکنیکل آفیشلز، یش کمار اور محمد عثمان نے اسکورر کے فرائض انجام دیئے۔آج کے میچوں کے مہمان خصوصی کھیلوں کے نامور سرپرست عابد قائم خانی تھے۔ اس موقع پر تمام ٹیموں سے انکا تعارف کرایا گیا۔ KBBAکے صدر غلام محمد خان اور دیگر شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔