پشاور(سپورٹس رپورٹر)پختونخواارچری کلب کھلاڑیوں کیلئےایک روزہ تفریحی ٹورکااہتمام کیاگیا،جونییروسینیئرزپلیئرزاورافیشلزنےچھڑیا گھرکادورہ کیااورخوب انچوائےکیا۔ارخری کلب کی کو چ ساراخان کی قیادت میں تقریباً 25کھلاڑیوں آفیشلزٹورمیں شامل تھے،جہاں پربچوں نےچھڑیاگھرمیں مختلف حصےدیکھےاورکئی اقسام۔کے جانوردیکھ خوب لطف اندوزہوکرجانوروں کیساتھ سلفیاں نکائیں اورجولھوں میں خوب ہلہ گلہ کیااورجب تجھ گئےتو پھرچھڑیاگھرکےایک طرف بیٹھ کھاناکھایا۔بچوں اور آفیشلز نے اپنے اپنے گھرسے کھانیکرگئےتھے۔اس دورےمیں پختونخواارچری کلب کی کوچ ساراخان نے بچوں کا خاص خیال رکھا۔اس موقع پر سارا خان کاکہناتھاکہ کھلاڑیوں بلکہ ہرعمرکھ انسان کیلئے جس طرح ورزش لازمی یے بالکل اسی طرح تفریح بھی بن کر ضروری ہے۔وہ بچوں کو کلب میں روانہ کی بنیادپرٹریننگ دیتے ہیں بلکہ ناران کاغان،سوات،نتھیاگلی،ایبٹ آباد،گلگت اوردیگرسیروسیاحتی علاقوں کے بن بھی کراتے ہیں جہاں پرٹورکیساتھ ساتھ ارچری کے مقابلے بھی منعقد کراتےہیں۔انہوں نے کہاکہ سپورٹس ڈائریکٹوریٹ،یوتھ ڈائریکٹریٹ اورٹورازم ڈیپارٹمنٹ کی بھرپور سپورٹ حاصل ہےاور انہی کی سرپرستی صوبے میں آرچری کے فروغ کیلئے قلیل مدت میں بیت کام کیاہےاورانشاء اللہ مستقبل میں بھی اسی طرح کام کرتے رہیں گے۔