کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پشاور کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پشاور نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے، قلندرز نے 141 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 18.3 اوورز میں پورا کرلیا۔
پشاور کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور کامران اکمل نے کیا لیکن میچ کی پہلی ہی گیند پر امام الحق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے جب کہ کامران اکمل بھی 5 رن ہی بنا سکے۔حیدر علی بھی اپنا کھاتا نہ کھول سکے جبکہ شعیب ملک اور شرفین ردرفورڈ نے 26، 26 رنز کی اننگز کھیلیں۔
پشاور زلمی کے روی بپارا نے 50 رنز اسکور کیے جبکہ عماد بٹ 11 گیندوں پر 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، سلمان مرزا نے 2 اور ڈیوڈ ویسے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔