کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) جارڈن کے شہر عمّان میں جاری ٹوکیو اولمپک کیلئے ورلڈ تائیکوانڈو ایشیاء کوالیفائنگ ایونٹ کے (-58 کلوگرام) کیٹیگری کے سیمی فائنل میں پاکستان کے ہارون خان کو ورلڈ نمبر 15 اور ایشیاء نمبر 1 تھائی لینڈ کے رامنارونگ ساویکویہارے نے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد26 کے مقابلے میں 32 پوائنٹس سے شکست دیدی جبکہ تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں اردن کے زید الہلاوانی نے ہارون خان کو 29-20 سے ہرادیا ہارون خان نے کوارٹرفائنل میں سعودی عرب کے اسیری علی محمد کو 19 کے مقابلے میں 39 پوائنٹس سے شکست دی تھی اس قبل کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کی عائشہ اسفار(-49 کلوگرام) کو ویت نام کی کھلاڑی نے 22-08 سے ہرایاجبکہ کوارٹرفائنلزمیں تیمور سعید (+87 K کلوگرام) کو ایران کے علی اکبر امیری نے 10-03سے اور زویا صابر (-57 کلوگرام) کو کمبوڈیا کی ٹیبس نیکول نے 39-01 سے شکست دی دریں اثناء پاکستان تائکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے سیمی فائنل راؤنڈ تک رسائی حاصل کرنے پر ہارون خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ کویڈ 19 کی صورتحال میں ٹوکیو اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ جیسے اہم ایونٹ کیلئے تیاری کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں تھا الحمد اللہ ہمارے بہترین کوچز و کھلاڑیوں کی محنت و پرفارمنس کی بدولت ہارون خان کااپنی ویٹ کیٹیگری کے ٹاپ چار کھلاڑیوں میں شامل ہونا ان کی انتھک محنت کانتیجہ ہے وسیم جنجوعہ کامزید کہنا تھا کہ ٹوکیو اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کیلئے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن نے اپنے وسائل سے قومی دستے کو جارڈن بھیجنے کے انتظامات کئے اس ضمن میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) سید عارف حسن کی خصوصی سرپرستی ہمیں حاصل رہی جبکہ کھلاڑیوں کے ٹریننگ کیمپس کیلئے پاکستان آرمی اور سفری ودیگر اخراجات میں ساوتھ ایشین تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر عمرسعید نے بھی اہم کردار اداکیا