ابوظہبی(سپورٹس لنک رپورٹ)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے تیسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو4 وکٹوں سے شکست دے دی،محمدوسیم کو چار وکٹیں لینے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔150رنز کا مطلوبہ ہدف اسلام یونائیٹڈ نے دو گیندیں قبل حاصل کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو انکی پہلی وکٹ 39 کے مجموعی اسکور پر گری جب اوپنر عمر امین 13 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے،محمد اخلاق دوچھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کپتان شاداب خان نے 35 جبکہ حسین طلعت34 رنز بنائے۔آصف علی نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔
ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی اور عثمان قادر نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عمر اور بلیسنگ مزار بانی نےایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،ملتان سلطانز کی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز 149 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کے اوپنرز شان مسعود اور محمد رضوان نے پہلی وکٹ کی شراکت میں93 رنز بنائے، شان مسعود نے تین چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 59 رنز کی اننگز کھیلی،محمد رضوان نے26 رنز بنائے ۔
اوپنرز کے آؤٹ ہوتے ہی ملتان سلطانز کی ٹیم کے کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکے،صہیب مقصود 12،ریلی روسو2،جانس چارلس19،حماد اعظم9،سہیل خان 8،عثمان قادر 4،محمد عمر اور بلیسنگ مرزابانی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد وسیم نے چار وکٹیں حاصل کیں،فہیم اشرف اور فواد احمد نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب خان، افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔