گیانا (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ اسکواڈ بارباڈوس سے گیانا پہنچ گیا،کوویڈ 19 ٹیسٹ کے رزلٹ منفی آنے تک تمام کھلاڑی اور آفیشلز ایک روز تک روم آئسولیشن میں رہیں گے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 31 جولائی کو گیانا میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ مسلسل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا، برج ٹاؤن میں کھیلے گئے اس واش آؤٹ میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔