پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ قومی ٹیم کی جانب سے دیے گئے 158 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم 150 رنز بناسکی۔
اس سے قبل گیانا کے پرویڈینس میں کھیلے جارہے اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ابتدا میں یہ فیصلہ ان کے لیے درست دکھائی نہیں دیا، پہلی وکٹ پر شرجیل اور رضوان کے درمیان 46 اور پھر اس کے بعد رضوان اور بابر کے درمیان 67 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔
اس مقام پر ایسا دکھائی دے رہا تھا جیسا کہ قومی ٹیم ہوم ٹیم کو بڑا ٹوٹل دینے میں کامیاب ہوجائے گی، تاہم ان فارم بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔
قومی ٹیم 113 رنز پر 15ویں اوور میں دوسری وکٹ گنوانے کے بعد سے مقررہ 20 اوور تک 8 وکٹوں کے نقصان پر مجموعی طور پر صرف 157 رنز ہی بناسکی۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے اور محمد رضوان نے 46 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شرجیل خان 20 اور فخر زمان 15 رنز بنا کر دیگر نمایا بیٹسمین رہے۔