پشاور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر فرحت عباس نے اپنی طرف سے پشاور میں خیبرپختونخوا اوپن ٹینس چیمپئن شپ منعقد کرنیکا اعلان کیا ہے جو کہ دس سے 17 ستمبر تک منعقد ہوگا، گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور میں ہونیوالے مقابلوں میں صوبہ بھر سے کھلاڑی بڑی تعداد میں مختلف کیٹیگریز میں شرکت کریں گے جس کا مقصد ٹیلنٹ کو اوپر لانا ہے
انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان مقابلوں کے لئے ڈھائی لاکھ روپے کی انعامی رقوم مختص کی جائیں گی جس سے کھلاڑیوں کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی ہوگی انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں کیلئے مجموعی طور پر پانچ لاکھ روپے کی رقم مختص کی جائے گی جس کے لئے جلد ہی تیاریاں شروع کی جائیں گی اور یہ مقابلے آئندہ ماہ منعقدہوں گے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان مقابلوں سے ہمیں اچھے کھلاڑی میسر آئیں گے جو نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں بھی شرکت کرکے پوری دنیا میں ملک و قوم کانام روشن کریں گے۔