پشاورسےتعلق رکھنےوالےخیبرپختونخواکےباصلاحیت انٹرنیشنل کھلاریوں نے صوبائی سپورٹس ڈایریکٹریٹ گے ڈی جی اسفندیارخٹک ودیگرحکام سے مطالبہ کیاکہ وہ خیبرپختونخوامیں کبڈی کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ایران میں کھیلے جانیوالے کبڈی جونیئرورلڈ کب میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے کھلاڑیوں أقاق موسی ،أفاق جونیئر، عمیرخان،حمادخان اوراسامہ احمدنےکہاکہ پشاورمیں کبڈی کاکافی ٹیلنٹ موجودہیں جنہیں سامنےلانےکیلئےکام کرنےکی اشد ضرورت ہے،انکاکہناتھاکہ ہمارےایک ہی کلب چھ کھلاڑیوں اپنی پرفارمنس کےبدولت قومی ٹیم میں جگہ بنالی ہے۔ جبکہ پشاورگے نیشنل گیمزمیں بھی بہترپرفارمنس دی۔انہوں نے کہاکہ صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کوپشاورمیں زیادہ سےزیادہ مقابلےمنعقدکرنی چاہیئے،انہوں نےکہاکہ جتنےزیادہ ایونٹس ہونگے اتناہی ٹیلنٹ أنے میں مددملےگی۔انہوں نےڈی جی سپورٹس اسقندیارخٹک سے مطالبہ کیاکہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں کبڈی کوچ کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔