پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ ) قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹرز نے اسلامیہ کالج کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل مجید خان سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر اسلامیہ کالج کے اسسٹنٹ رجسٹرار شبیر احمد ،ڈائریکٹر سپورٹس علی ہوتی و دیگر بھی موجود تھے۔اسلامیہ کالج دورہ کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹیسٹ کرکٹر فحر زمان، ٹیسٹ کرکٹر عمران خان، پشاور زلمی کے سمین گل آفریدی اور فسٹ کلاس کرکٹر سجاد ہاشمی شامل تھے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل مجید نے کہا کہ انتظامیہ نوجوانوں کو صحت مند انہ اور مثبت سرگرمیاں فراہم کرنے کیلئے اسلامیہ کالج میں کھیلوں کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ کالج کے کھلاڑی طلبہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا چاہتی ہے اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت اور وفاق سے رابطے میں ہیں اور بہت جلد انٹرنیشنل معیار کے جمنازیم جیم ، کرکٹ اکیڈمی، فٹ بال، اتھلیٹکس، والی بال باسکٹ بال اور ٹینس اکیڈمی بنائی جائیگی۔انہوں نے اسلامیہ کالج سے بین الاقوامی معیار کے کھلاڑیوں کی پیداوار کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے تعاو ن کی اپیل کی۔
اس دوران ٹیسٹ کرکٹر فحرزمان نے اسلامیہ کالج انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامیہ کے کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں جبکہ سپورٹس بنیادوں پرداخلے بھی میرٹ پر کئے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اسلامیہ کالج کے طلبہ آج قومی ٹیم کا حصہ ہے اور وہ اپنے ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلامیہ کالج ایک تاریخی تعلیمی درس گاہ اور ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اس ادارے سے تعلیم حاصل کرے اور وہ یہاں پر زیر تعلیم طلبہ کو خوش قسمت سمجھتے ہیں جو اس وقت یہاں پر زیر تعلیم ہے۔ ٹیسٹ کرکٹر فخرزمان اور عمران خان کہا کہنا تھا کہ یہ ان کی زندگی کی بڑی خواہش تھی کہ وہ بھی اسلامیہ کالج سے تعلیم حاصل کریں اور یہاں پر زیر تعلیم طلباء و طالبات کو یہ موقع میسر آنا خوش قسمتی سے کم نہیں۔ انہوں نے اسلا میہ کالج میں کرکٹ کلب کے قیام اور کرکٹ ٹیم کی بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔