پشاور(سپورٹس رپورٹر)آل پاکستان انٹر پراونشل انڈر16 گرلز اور انڈر17 بوائز ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لئے پشاور میں خیبرپختونخوا ایتھلیٹکس ٹیموں کے انتخاب کے لئے ابتدائی مرحلے کے ٹرائلز مکمل ہوگئے اور کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا گیااس موقع پر ڈی جی سپورٹس اسفندیارخان خٹک مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سلیم رضا، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اﷲ، اے ڈی سپورٹس نعمت اﷲ، چیف کوچ شفقت اﷲ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، اس سلسلے میں ایتھلیٹکس انچارج و ایڈمنسٹریٹر پشاورسپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آل پاکستان انٹرپراونشل مقابلے ستائیس سے انتیس ستمبر تک پشاور میں منعقد ہورہے ہیں جس کے لئے ابتدائی ٹرائلز کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے
ٹرائلز میں بڑی تعداد میں بوائز اور گرلز نے شرکت کی منتخب ہونیوالے کھلاڑیوں کا کیمپ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگیا ہے جبکہ حتمی ٹرائلز بائیس اور تئیس ستمبر کو منعقد ہوں گے جس میں حتمی طور پر فائنل ٹیموں کا اعلان کیاجائے گا’سلیکشن کمیٹی کے سربراہ جعفر شاہ تھے جبکہ ان کے ہمراہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں آصف گلزار’عابد آفریدی ‘انعم علی شاہ اور خورشید مروت شامل تھے’ ابتدائی مرحلے میں منتخب ہونیوالے کھلاڑیوں میں سو میٹر یں اسامہ ‘سلمان ‘دانیال شاہد’شاہ زیب ‘انس خان ‘عمار دو سو میٹر میںاسد اورشعیب’ چار سو میٹر میں زوار شاہ ‘حضرت عمر اور سبحان ‘آٹھ سو میٹر میں اے وہاب اور یوسف ‘لانگ جمپ میں اکرام’عمر ‘سلمان ‘بابر ضیائ’110 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں سنان احمد’اور احمدچار سو میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں حضرت علی’جیولن تھرو میں سبحان ‘بلال آفریدی اوعر ایم جوادشاٹ پٹ کے متقابلوں میں اے منان اور ذوالقرنین’ڈسکس تھرو کے مقابلوں میں شہزاد اور سجاد اللہ شامل ہیں جبکہ گرلز مقابلوں میں لانگ جمپ میں زینت اور ارسا’شاٹ پٹ کے مقابلوں میں فاطمہ’پرکھا اور ایمن اور ڈسکس تھرو میں ایمان شہزاد ‘پرکھا ‘فاطمہ اور اقصیٰ کا انتخاب ہوا۔
حتمی ٹرائلز میں سولہ بوائز اور سولہ گرلز کا انتخاب ہوگا مجموعی طورپر بتیس کھلاڑی آل پاکستان انٹر پراونشل مقابلوں میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کریں گے جبکہ ان کے ہمراہ دو ٹیموں کیساتھ چار کوچز بھی ہوں گے۔