انگلینڈ کرکٹ بورڈنے دورہ پاکستان ختم کردیا۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔
انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ نے ویمنز ٹیم کا بھی دورہ پاکستان بھی منسوخ کردیا ہے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ہمیں اندازہ ہے کہ اس فیصلے کا پاکستان کرکٹ پر اثر ہوگا، پاکستان کرکٹ پر اس کے اثرات پر ہم افسردہ ہیں مگر 2022 کے ٹورز پر نظریں مرکوز ہیں۔
ای سی بی کا کہنا ہےکہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 13 اور 14 اکتوبرکو کھیلی جانی تھی لیکن اس صورتحال میں خطے کا دورہ کرنا پلیئرز کےلیے آئیڈیل نہیں۔
واضح رہےکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز اگلے ماہ ہونی تھی تاہم نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان اچانک منسوخ کیے جانے کے بعد انگلینڈ کے دورے پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا تھا۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے گزشتہ دنوں پہلے میچ سے قبل سکیورٹی کو جواز بنا کر دورہ پاکستان ختم کردیا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سیریز بھی ملتوی کردی گئی۔