اسلام آباد۔ ….:پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام دو روزہ نیشنل ریفریز فٹ سال ریفریشر کورس پی ایس ایف ایف ہیڈکوارٹر، اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا ہے، کورس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اسلام آباد سوکر فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویراحمد تھے جہنوں نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں، اس موقع پر پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان ملک،خیبر پختونخوا فٹ سال ایسوسی ایشن کےجنرل سیکرٹر ی معین الدین، راولپنڈی ڈسٹرکٹ سوکر فٹ سال ایسوسی ایشن کے چیئرمین شوکت علی خان اور سیکرٹری انور خان بھی موجود تھے،
کورس میں پنجاب، خیبرپختونخوا اوراسلام آباد سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹس سے تعلق رکھنے والے نیشنل ریفریز نے شرکت کی، جن میں ضرار محمود پیرزادہ، عارف گل، عقیل گل، محمد ریاض، نعیم سرور، اختر حسین، منیب اللہ اور شاہ سرور خان شامل ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان ملک نے کہا کہ فٹ سال کی انٹرنیشنل باڈی نے فٹ سال کے کھیل میں کے قوانین میں اضافہ اور کچھ تبدیلیاں کی ہیں، جس کے بارے میں نیشنل ریفریز کو آگاہی فراہم کرنا بہت ضروری تھا اور اس کے علاوہ پریکٹس میچز کے دوران بھی ریفریز کو قوانین کے بارے میں تربیت دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ کورس میں شرکت کرنے والے یہ ہی نیشنل ریفریز اپنے اپنے صوبوں میں ڈسٹرکٹ کی سطح پر ریفریز کورس کا انعقاد کرکے ریفریز کو نئے قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کریں گے،