کوئٹہ(محمد شاہ دوتانی)آل پاکستان چیف منسٹرگولڈکپ فٹبال ٹورنامنٹ کے دو سیمی فائنل میچز کل ایوب اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔پہلا سیمی فائنل میچ مسلم کلب چمن اور عبداللہ شاہ غازی کراچی جبکہ دوسرا میچ نمسو کلب اور کمبائنڈ ہزارہ کے مابین کھیلاجائیگا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام دوسرا آل پاکستان چیف منسٹر گولڈکپ فٹبال ٹورنامنٹ2021,کے شاندار دو سیمی فائنل میچ آج کھیلے جائیں گے،جبکہ ایونٹ کا فائنل میچ اور اختتامی تقریب 30ستمبر کو منعقد ہوگی۔جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ہونگے۔سیکرٹری کھیل عمران گچکی اور ڈائریکٹرجنرل کھیل دُرابلوچ نے ایوب سپورٹس کمپلیکس فٹبال گراونڈز کا دورہ کیا،آل پاکستان گولڈکپ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ اور اختتامی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا،واضع رہے آل پاکستان فٹبال گولڈکپ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل راونڈ میں چالیس سے زائد فٹبال ٹیموں نے حصہ لیا،جس کے مابین کوئٹہ کے چار فٹبال گراونڈز میں جانٹے دار مقابلے ہوئے جس سے شائقین فٹبال خوب لطف اندوز ہوئےٹورنامنٹ کے سلسلے میں سیمی فائنل میچز ایوب اسٹیڈیم گراونڈز میں کھیلے جائیں گے۔جس میں تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔