پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام 66ویں قومی ٹریک سائیکلنگ چمپئن شپ 18 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک لاہور میں کھیلی جائے گی جمسیں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹس بشمول صوبائی ٹیمیں شریک ہونگیں یہ بات سیکرٹری پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نثار احمد اور صدر پنجاب سائیکلینگ ایسوسی ایشن معظم خان کی جانب سے سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں بتائی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ قومی ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ کے لیے پی ایس بی کو چیکنگ اینڈ ٹریننگ سینٹر لاہور میں واقعہ ملک کے واحد سائیکلنگ ٹریک کی تیاری کے لئے کام کا آغاز کردیا گیا ہے جس سے رواں ہفتے مکمل کرلیا جائے گا۔
سیکرٹری پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نثار احمد اور صدر پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن معظم خان نے بتایا کہ اس قومی چیمپئن شپ میں ملک بھر سے پی سی ایف سے منسلک یونٹس کے سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی شریک ہوں گے ۔سیکرٹری پی سی ایف اور
صدر پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ایونٹ کی تیاری کے لیے ڈائریکٹر نیشنل کوچنگ اینڈ ٹریننگ سینٹر لاہور نصراللہ رانا کی بھرپور معاونت سے ایونٹ کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے لئے ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ مدعو کیا گیا ہے جبکہ کہ اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ہونگیں ۔ جو ممکنہ طور پر پی ایس بی لاہور میں واقع اس دہائیوں پرانے ویلو ڈرم کی جگہ نئے سٹیٹ آف دی آرٹ ویلو ڈرم کے حوالے سے بھی اہم اعلان کریں گیں۔