پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کا دوسرا مرحلہ میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگیا ہے پہلے میچ میں کے آر ایل اور پاکستان ایئرفورس کی ٹیمیں 2-2 گول سے برابر رہیں، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر و رکن قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مصدق گھمن میچ کے مہمانان خصوصی تھے،اس موقع پرپاکستان فٹ بال فیڈریشن کے اراکین کانگریس چوہدری فقیر محمد اور چوہدری محمد سلیم، راولپنڈی ڈسٹر کٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر راجہ اشتیاق احمد، ایبٹ آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عادل خان جدون کے علاوہ شائقین فٹ بال کی کثیر تعداد بھی موجود تھی
گذشتہ شپ کھیلے گئے لیگ دوسرے مرحلہ کے پہلے میچ میں کے آر ایل اور پاکستان ایئرفورس کی ٹیمیں 2-2 گول سے برابر رہیں،وقفے تک پاکستان ایئرفورس کو کے آر ایل کے خلاف دو گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں کے آر ایل کے دو گول کرکے مقابلہ 2-2 گول برابر کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا، پاکستان ایئرفورس کی جانب سے محمد ولید اور صمد خان جبکہ کے آر ایل کی طرف سے علی آغا اور عبداللہ قدیر نے ایک، ایک گول کیا،