معروف سپورٹس آرگنائزر ایوب بھائی انتقال کرگئے،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر رخالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین آصف باجوہ کی جانب سے اظہار تعزیت خواشواب سے تعلق رکھنے والے معروف سپورٹس آرگنائزر بالخصوص اپنے آبائی خطہ میں قومی کھیل ہاکی کے فروغ اور ترویج کے لئے مسلسل کام کرنے والی شخصیت سابق تحصیل ناظم خوشاب محمد ایوب بھاء انتقال کرگئے۔ مرحوم قومی کھیل ہاکی کے دلدادہ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق کانگریس ممبر کے عہدہ پر بھی کام کرتے رہے۔
اپنے آبائی ضلع خواشاب میں لاتعداد ہاکی ایونٹس سمیت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کا حصہ رہنے والے آل پاکستان خوشاب گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کو بھی منعقد کراتے رہے۔ مرحوام ایوب بھاء پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدور ایئر وائس مارشل فاروق عمر، ، اختر رسول چوہدری، قاسم ضیاء اور برگیئڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر سمیت اپنے دور کے تمام پی ایچ ایف سیکرٹریز کے ساتھ بہترین تعلقات کی حامل شخصیت تھے اور ایک سپورٹس آرگنائزر ہونے کے ناطے انہوں نے اپنے دور میں بہترین ایونٹ آرگنائز کرائے۔ قومی کھیل کی ترویج و ترقی کے لئے خوشاب میں آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم کے قیام اور اسکی تعمیر کے سلسلہ میں بھرپور کاوشیں کیں۔ مرحوم ایوب بھاء نے پی ایچ ایف کے بینر تلے خوشاب میں 35 سال تک آل پاکستان ٹورنامنٹس کا انعقاد کرایا جس میں نامور اولمپینز اور انٹرنیشنل کھلاڑی شرکت کرتے رہے۔
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین آصف باجوہ نے آصف بھاء مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خاندان کے لئے صبر کی دعا کی ہے۔