پشاور(سپورٹس رپورٹر) لاہور میں ہونیوالی 66 ویں نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا کی مینز و ویمنز ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 میڈلز اپنے نام کئے’چیمپئن شپ میں ملک بھر سے ایک سو سے زائد مردو و خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی’اختتامی تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا’ڈی جی سپورٹس کرنل(ر) آصف زمان’ڈی جی پنجاب عدنان’پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ ‘سیکرٹری جنرل نثار احمد’نصر اللہ رانا سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں
مقابلوں میں آٹھ ٹیموں نے شرکت کی ‘صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد کے مطابق مینز جونیئر مقابلوں میں خیبرپختونخوا نے دو سلور جس میں ایک انفرادی ٹائم ٹرائلز میں اور دوسرا انفرادی پرسوٹ میں سلور میڈل اپنے نام کیا ‘مینز ایلیٹ میں عبداللہ نے ٹریک چیمپئن شپ کے انفرادی مقابلوں میں ایک سلور میڈل اپنے نام کیا’ساجد ‘عبداللہ ‘عمران اور صدیق اللہ نے ٹیم پرسوٹ میں سلور میڈل جیتا’ٹیم سپرنٹ میں ساجد’عبداللہ اور صدیق اللہ نے برانز میڈل جیتا’ویمنز مقابلوں میںانفرادی کیرن میں فریال نے برانز میڈل اپنے نام کیا ‘انفرادی ٹائم ٹرائلز مقابلوں میں بھی فریال نے برانز میڈل جیتا’ویمنز ٹیم نے دو برانز میڈل جیتے جس میں ٹیم سپرنٹ میں نازیہ اور فریال نے برانز میڈلجبکہ ٹیم سپرنٹ میں ٹیم کی نورالعین’نازیہ ‘فریال اور ملائیکہ نے ٹیم پرسوٹ میں برانز میڈل جیتا’پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ اور سیکرٹری جنرل نثار احمد نے بہترین کارکردگی پر تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی خاص طورپر انہوں نے خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کو چودہ میڈل جیتنے پر خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ کے پی کے کھلاڑی مستقبل میں نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ملک و قوم کانام روشن کریں گے۔