دنیائے کرکٹ میں پاکستان کے مایہ ناز امپائر علیم ڈار کے اسٹائلش اسٹروکس نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھی اپنا دیوانہ بنا لیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے میچ سے قبل پاکستانی امپائر علیم ڈار کا ایک کِلپ شیئر کیا جس میں انہیں بلا تھامے کرکٹ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔آئی سی سی نے علیم ڈار کی بیٹنگ کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے ازراہِ مذاق کہا کہ علیم ڈار اپنے بیٹ سے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتے تھے اسی لیے یہ ہمارے آفیشلز میں آگئے۔واضح رہے علیم ڈار آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل ہیں اور 2009 سے 2011 تک لگاتار تین مرتبہ ڈیوڈ شیفرڈ ٹرافی اپنے نام کرچکے ہیں۔