نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے فائنل میں تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا۔
کین ولیمسن نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2021 کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 32 گیندوں پر 50 رنز بنا کر ریکارڈ قائم کیا۔
واضح رہے کہ کین ولیمسن 48 گیندوں پر 85 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔
اس سے قبل 2014 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی فائنل میں سری لنکا کے کمارا سنگا کارا نے 33 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی۔
اس کے بعد انگلینڈ کے جوز بٹلر بھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کے فائنل میں 33 گیندوں پر نصف سنچری بناچکے ہیں۔